ایشیا ٹی ٹوئنٹی؛ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیدیا
ذیشان مہتاب پیر 29 فروری 2016 20:01
ڈھاکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29فروری2016ء ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے چھٹے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیا ہے۔
(جاری ہے)
میرپور کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے چھٹے میچ میں یو اے ای کے کپتان امجد جاوید نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، روہان مصطفیٰ اور محمد کلیم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں ہی کھلاڑی ایک ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد شہزاد بیٹنگ کے لیے آئے اور 5 رنز بنا کر محمد عرفان کا نشانہ بنے۔
شائیمان انور کے 46، محمدعثمان کے 21اور امجد جاوید کے 27ناقابل شکست رنز کی بدولت یو اے ای نے پاکستان کو جیت کیلئے 130رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان کی جانب سے عامر اور عرفان نے دو ، دو جبکہ آفریدی اور سمیع نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ گرین شرٹس کی جانب سے چار فاسٹ بولرز میدان میں اتارنے کے بجائے آج کے میچ میں 3 فاسٹ بولرز کو موقع دیا گیا ہے اور وہاب ریاض کی جگہ لیفٹ آرم سپن بولر محمد نواز کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.