انٹر کالجز خواتین سپورٹس مقابلوں کا آغاز

پیر 29 فروری 2016 19:30

انٹر کالجز خواتین سپورٹس مقابلوں کا آغاز

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انٹر کالجز خواتین سپورٹس مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں رنگا رنگ وپروقار تقریب میں آغاز ہوگیا ۔ جس میں پشاور ڈیژن کے دس کالجز نے حصہ لیا ۔ باضابطہ افتتاح ڈائریکٹرہائیر ایجوکیشن نورالله وزیر نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ہائیر ایجوکیشن عبدالرشید انور ، انچارج سپورٹس کمیٹی شگفتہ نثار، آرگنائزنگ سیکرٹری رحم بی بی ، نجمہ قاضی ، ڈائریکٹر پی ایس بی ممتاز گل ، پشاور اپ لفٹ پروگرام کے کوارڈینیٹر صلاح الدین سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام اور پشاور اپ لفٹ پروگرام کے تعاون سے چار روزہ انٹر کالجزخواتین سپورٹس مقابلے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں شروع ہوگئے جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کے بعد نعت شریف ، قومی ترانہ اور تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن، رسہ کشی اور والی بال کے تین سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خواتین سپورٹس پر بھرپور توجہ دے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین کے نومختلف گیمز کو سپورٹس کے کلینڈ ر میں شامل کیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سپورٹس فیسٹول میں پشاور ڈویژن کے کالجز شرکت کررہے ہیں اور اس میں جو بھی ٹیم کامیابی حاصل کریگی وہ انٹر ڈویژنل مقابلوں میں اپنے ڈویژن کی نمائندگی کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے اس سرگرمیوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آنے میں بھی مدد ملے گی اور یہ ٹیلنٹ پالش ہوکر ملک وقوم کانام روشن کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیاں بہت ضروری ہیں کیونکہ جب خواتین صحت مند ہونگی تو پورا معاشرہ صحت مند ہوگا ۔ اس سے پہلے پانچ مختلف گیموں کا انعقاد ہوچکا ہے جس میں ہاکی کرکٹ ، باسکٹ بال نیٹ بال اور ایھتلیٹکس شامل ہیں جبکہ باقی چار گیمز جن میں ٹیبل ٹینس ، والی بال ، بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے مکمل ہونے کے بعد ایک گرینڈ اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی ۔

اور کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹس میڈلز اور کیش انعامات دیئے جائینگے ۔ ان گیمز میں دس مختلف کالجز جن میں گرلز کالج زریاب کالونی ، گرلز کالج سٹی گلبہار، گرلز کالج متھرا ، گرلزکالج چغر مٹی ، گرلز کالج باچاخان ، گرلز کالج شبقدر، گرلز کالج عمرزئی ، گرلز کالج چارسدہ نمبر ون ، گرلز کالج تاجو بی بی اور فرنٹیئر کالج پشاورکی ٹیمیں شرکت کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :