کراچی ، محافظ ہی لٹیرے بن گئے ، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کے بعد اب پولیس اہلکار ڈکیتیوں میں بھی ملوث

ڈکیتی کے الزام میں آٹھ نامعلوم اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

پیر 29 فروری 2016 19:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) کراچی میں محافظ ہی لٹیرے بن گئے ، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کے بعد اب پولیس اہلکار ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہیں۔ تھانہ الفلاح کے علاقہ عظیم پورہ میں ایک گھر میں ڈکیتی کے الزام میں آٹھ نامعلوم اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

کراچی میں الفلاح تھانے کی حدود عظیم پورہ میں پولیس موبائل پر آٹھ کے قریب اہلکار ہیرا شہزاد نامی شخص کے گھر میں تلاشی کے بہانے داخل ہوئے اور گھر کے قیمتی سامان کا صفایا کرگئے۔

پولیس کے مطابق ہیرا شہزاد نے ڈکیتی کی اس واردات کا مقدمہ نامعلوم پولیس اہلکاروں کیخلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کرا دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس موبائل میں سوار 7 سے 8 اہلکار گھرمیں لوٹ مار کے دوران لائنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ گھر کی تلاشی میں 2 لاکھ 98 ہزار روپے مالیت کا سامان لوٹا گیا۔ مدعی نے اعلیٰ پولیس حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے لٹیرے اہلکاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :