ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی شرط پر شاہد آفریدی کو کپتان بنایا تھا‘

شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بات میڈیا میں سنی:چیئرمین پی سی بی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 29 فروری 2016 19:13

ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی شرط پر شاہد آفریدی کو کپتان بنایا تھا‘

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کی شرط پر شاہد آفریدی کو کپتان بنایا تھا‘شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بات میڈیا میں سنی‘ شاہد آفریدی کو ریٹائرمنٹ سے متعلق بات مجھ سے کرنی چاہیے تھی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ پر مجبور نہیں کر سکتے۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

(جاری ہے)

دعا ہے کہ باقی میچوں میں کھلاڑی بہتر طریقے سے کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف محمد عامر کی کارکردگی اچھی رہی۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی نے بھی محمد عامرکی بولنگ کا اعتراف کیا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کو سلیکٹ کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔ کن کھلاڑیوں کو کھلانا ہے اور کس کو نہیں، اس میں میرا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ہمیں بھارت میں ورلڈ کپ ٹی20 کھیلنے کی اجازت دے چکی ہے۔ ہم بھارت ضرور جائیں گے۔ ہماری سیکیورٹی کی ذمہ داری بھارت اور آئی سی سی کی ہے۔