پاکستان 100 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی

muhammad ali محمد علی پیر 29 فروری 2016 18:38

پاکستان 100 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی پہلی کرکٹ ٹیم بن ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 فروری 2016 ء) پاکستان 100 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ڈھاکہ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

یہ میچ پاکستان کا 100 واں بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی ہے۔ پاکستان بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی سینچری مکمل کرنے والی پہلی کرکٹ ٹیم ہے۔ پاکستان کے پہلے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کرنے والے شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاہد آفریدی 100 ویں میچ میں بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :