لاہور، کسٹمزاینٹی سمگلنگ نے سمگل شدہ سامان بھرا کنٹینرپکڑلیا

ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد ،تحقیقات شروع

پیر 29 فروری 2016 17:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) لاہورکسٹمز اینٹی سمگلنگ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کے سامان سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہورکسٹمز اینٹی سمگلنگ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر نمبر ای 5604 کو شاہدرہ کے قریب روک کر تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

الیاس اینڈ سنزکا کنٹینر کراچی سے سمگلنگ کے سامان کی بھاری کھیپ لے کر لاہور آرہا تھا۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے کنٹینر سے ایرانی ساختہ جوس، چاکلیٹس اور چینی ساختہ پولی ایسٹر کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ حکام کے مطابق ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان شہر کے بڑے سٹورز پر ڈسٹری بیوشن کیلئے لایا جارہا تھا۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ ٹیم میں انسپکٹر کسٹمز خالد بٹ اور انسپکٹر امجد خان شامل تھے۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ حکام کا کہنا ہے کہ سامان منگوانے والی پارٹی کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :