وفاقی اورصوبائی حکومت کی کوشش ہے صوبہ بھر میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیاجائے ،اسد قیصر

پیر 29 فروری 2016 16:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے قائمقام گورنراسدقیصر نے پیسکو چیف کو ہدایت کی ہے کہ اووربلنگ کا خاتمہ اورلوڈشیڈنگ کو کم سے کم کیاجائے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔انہوں نے مزیدہدایت کی کہ گرڈسٹیشنز،فیڈرزاورٹرانسفارمر زکی تنصیب سمیت ترقیاتی کاموں کی رفتار کوتیز کیا جائے اور اس میں شفافیت لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبہ بھر میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیاجائے اوراس ضمن میں اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز گورنرہاوس پشاورمیں پیسکو کے چیف ایگزیکٹیو انوارالحق سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران پیسکو چیف نے قائمقام گورنر کو ادارے کی کارکردگی اورترقیاتی کاموں کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا صوبہ بھر میں جن علاقوں میں 70فیصدروینیوہے وہاں لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے۔پیسکوچیف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کنڈا کلچر اوربجلی چوری کے خاتمے میں تعاون کریں تاکہ صوبے سے لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کیاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ نشاط سے گدون تک تربیلاٹرانسمیشن لائن پرکام جاری ہے اوراس لائن کو مارچ تک مکمل کرلیاجائے گا۔

چیف ایگزیکٹیو پیسکو انوارلحق نے گورنرکو صوبے میں بجلی سے متعلق ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی انہوں نے بجا۔بوم خیل گرڈسٹیشن سمیت،بوم خیل، لاہور،زیدہ اورصوابی شہرکے فیڈرز پر جاری کام کی رفتار کے حوالے سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے گورنر کو صوبے میں بجلی کی ترسیل اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزیدتیز کرنے سمیت انہیں جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :