دہشت گردی ختم کر کے شہر قائد کی روشنیاں واپس لائیں گے،سینیٹر پرویز رشید

پیر 29 فروری 2016 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی ختم کر کے شہر قائد کی روشنیاں واپس لائیں گے، پاکستانی بڑے سمجھدار اور باشعور لوگ ہیں، امن و امان کے لئے کراچی کے ہر شہری نے بڑی قیمت ادا کی ہے، ہمیں دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہے، تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بدامنی پھیلتی ہے، پاکستان کو لفظوں کی جنگ نے بہت نقصان پہنچایا، ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے انھیں درست کرنا اور ان پر قابو پانا ہوگا،پنجاب اسمبلی سے بل اچانک نہیں پاس ہوا،ماں بہنوں کی تکلیف پر حکومت بھی دکھی ہوتی ہے۔

وہ پیر کویہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ریاست نے عوام کی تکالیف دورکرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے،پنجاب اسمبلی سے بل اچانک نہیں پاس ہوا بلکہ اس بل پربحث ہوئی ہے،ماں بہنوں کی تکلیف پر حکومت بھی دکھی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں بہن بیٹیوں پر ظلم اور تشدد کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں، بہن بیٹیوں کے سروں پر ہاتھ رکھ رہے ہیں اور ہماری حکومت دوسری طرف کھڑی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔

حکومت نے پاکستان کو امن اور سکون دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، حکومت نے اس حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے جس سے وہاں امن قائم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کیلئے کراچی کے ہر شہری نے قیمت ادا کی ، دہشت گردی نے یہاں جنم کیسے لیا؟تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بد امنی پھیلتی ہے ،ہر پاکستانی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قیمت ادا کی، ہمیں کراچی کا امن واپس لوٹانا ہے کیونکہ کراچی میں امن قائم ہو گا تو عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے اور اپنے کاروبار چلا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :