موٹروے پربغیرہیلمنٹ سفرکرنے والے 100سے زائد موٹرسا ئیکل سوار گرفتار

پیر 29 فروری 2016 16:27

پنوعاقل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) پنوعاقل موٹروے پولیس کی قومی شاہراہ پرمختلف بس اسٹاپوں پرکاروائیاں تیزکردی ہیں،موٹروے پربغیرہیلمنٹ کے سفرکرنے والی 100سے زائد موٹرسائیکلوں کوحراست میں لیکرموٹرآفس میں کھڑی کردی ہیں،سانگھی لوکیشن سے SPOعطاء محمداورPOعبدالرسول چنہ نے کارروائی کے دوران 20موٹرسائیکلیں،اورغلام لوکیشن سے POالطاف حسین اورشاہد حسین نے کارروائی کے دوران 15موٹرسائیکلیں جبکہ محمدپور لوکیشن سے POنورمحمداوراسد اللہ نے کارروائی کرتے ہوئے 30موٹرسائیکلوں کوحراست میں لے لیا ہے اس موقع پرآپریشن نچارج موٹروے SPOمحمدلقمان نے میڈیاکوبتایا کہ موٹروے کے ڈیوٹی آفیسردوران گش کسی کوبھی رعایت نہیں دے رہے ہیں،اوربھاری کارروائی کے بعدموٹرسائیکل پرسفرکرنے والے سیکڑوں افراد نے ہیلمنٹ خریدلیے ہیں،ایک سوال کے جواب میں چیف پیٹرولنگ آفیسرپنوعاقل طارق علی عباسی نے بتایا کہ موٹروے پرکسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اورسفر کرنے والے شہریوں کی جانوں کی حفاظت کرناہمارافرض ہے۔