شرمین عبید نے دوسری بار آسکر جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ‘مسرت چیمہ

پیر 29 فروری 2016 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے دوسری بار آسکر ایوارڈ جیت کر دنیا بھر میں ملک کا نام اورپاکستانی خواتین کا سر فخر سے بلند کر دیاہے ، دستاویزی فلم میں غیر ت کے نام پر قتل جیسے گھناؤنے جرم کو موضوع بنا کر ثابت کیا گیا ہے کہ پاکستانی خواتین با ہمت ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مسرت چیمہ نے کہا کہپاکستان کی خواتین انتہائی پر عزم ہیں او رانہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس جذبے کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔ شرمین عبید چنائے کی کامیابی ایک خاتون نہیں بلکہ پورے ملک کی خواتین کی کامیابی ہے اوراس پر جتنا بھی فخر کیا جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ غیر ت کے نام پر قتل جیسی برائی کے خاتمے کیلئے قانون سازی کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سطح پر بننے والی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :