خواتین کے تحفظ کے بل پر گورنر پنجاب نے دستخط کردئیے ہیں اور اب یہ قانون بن گیا ہے،راشدہ یعقوب

پیر 29 فروری 2016 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی خواتین راشدہ یعقوب نے کہا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے بل پر گورنر پنجاب نے دستخط کردئیے ہیں اور اب یہ قانون بن گیا ہے ،خواتین کے مسائل کے حل کئے ملتان میں سینٹر قائم کیا جارہا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اس بل کی مخالفت کرنے والے حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں،انہوں نے نہ تو اس بل کو پڑھا ہے اور نہ وہ یہ جانتے ہیں کہ یہ بل پہلے پنجاب کابینہ نے منظور کیا پھر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا گیا ،اس بل کا جالینے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ،ہم مقاصد صوبہ بھر میں خواتین کا کو اہم مقام دلانا ہے اور ان کے مسائل حل کرنا ہے ،اس بل کی مخالفت کرنے والے خواتین کی فلاح وبہود کے لئے کئے گئے دیگر اقدامات پر خاموش کیوں ہیں ،ہم نے ہمیشہ خواتین کے حقو ق کی بات کی ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے

متعلقہ عنوان :