اعصام الحق ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئے

پیر 29 فروری 2016 15:26

اعصام الحق ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء) بین الاقوامی شہرف یافتہ ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے گزشتہ روز سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق عقیل خان اور یاسر خان ایونٹ میں شرکت کیلئے کراچی جبکہ محمد عابد مشتاق لاہور سے ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ چکے ہیں۔ اسی طرح اعصام الحق دبئی میں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے بعد سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔