ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف شاندار سپیل ،محمد عامر نے وسیم اکرم کو اپنا ماضی یاددلا دیا

پیر 29 فروری 2016 15:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء ) قومی کر کٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باوٴ لر محمد عامر کی ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف شاندار باوٴلنگ نے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو اپنا ماضی یاد دلا دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوان فاسٹ باوٴلر کے بھارتی ٹاپ آرڈر کو کیے گئے ان سوئنگر کو دیکھ کر انہیں بھی 1992ء میں کیا گیا اپنا سپیل یاد آگیا جب وہ بھی اسی طرح تیزی سے گیند اندر لاتے تھے۔

وسیم اکرم کے مطابق محمد عامر ہمیشہ سے ایک سپیشل ٹیلنٹ تھا ،وہ جتنا کھیلتا جائے گا اتنے ہی اسے مسلز مضبوط ہوں گے اور مزید خطرناک باوٴلر بنے گا،اگر عامر کے 5سال ضائع نہ ہوئے ہوتے تووہ اب تک دنیا کے ٹاپ 3باوٴلرز میں سے ایک ہوتا ،ہر ایک نے عامر کے اس سپیل کی تعریف کی جو اس کے اعتماد اور کھیل کے لیے ضروری تھا۔

متعلقہ عنوان :