آل کراچی ارکان اسپورٹس سلور جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم اسٹار لانڈھی کی شاندار کامیابی
پیر 29 فروری 2016 14:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء) ارکان اسپورٹس فٹ بال اورنگی ٹاؤن کے زیر اہتمام جاری آل کراچی ارکان اسپورٹس سلور جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں مسلم اسٹار لانڈھی نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط حریف شاہ فیصل ناظم آباد فٹ بال کلب کو 2-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے اسٹار کھلاڑی جان عالم نے بالترتیب کھیل کے 45اور 57ویں منٹ میں نہایت خوبصورت گول اسکور کرکے میچ کی خاص بات مسلم اسٹار کے گول کیپر نور البشر کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے کئی یقینی گول بچا کر شائقین سے بھر پور داد وصول کی جبکہ ان کی دفاعی کھلاڑیوں کیپٹن مبارک ،نور عالم اور نور احمد کا بھی عمدہ کھیل توجہ کا مرکز بنا رہا جنہوں نے شاہ فیصل ناظم آباد کی پیش قدمی کو روکے رکھا ٹیم کی شاندار کامیابی پر سیکریٹری مسلم اسٹار ایچ ایم حنیف نے پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور اُمید ظاہرہ کی کہ ٹیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔
(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.