ابھی ٹی20 کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا ، پی سی بی کے دباؤ میں آکر چھوڑ دی ، مصباح الحق

پیر 29 فروری 2016 14:11

ابھی ٹی20 کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا ، پی سی بی کے دباؤ میں آکر چھوڑ دی ، مصباح ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ ابھی ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے دباؤکی وجہ سے انہیں الوداع کہنا پڑا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا موقف تھا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے۔ حالانکہ جب تک کھلاڑی کی کارکردگی اچھی ہو اور وہ میچ کیلئے فٹ ہو تو پھر زیادہ عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان سپر لیگ کی کامیابی سے پاکستان کرکٹ کو بڑا فائدہ ہوگا

متعلقہ عنوان :