ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کھلا ڑی ایشیا کپ کے آئند میچز پر فوکس کریں، انتخاب عالم

پیر 29 فروری 2016 13:56

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، کھلا ڑی ایشیا کپ کے آئند میچز پر فوکس کریں، انتخاب ..

میر پور ڈھاکہ/لاہور۔29 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء ) پاکستان اور یو اے ای کے مابین شیر بنگلہ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھارت کے خلاف میچ میں ہونے والی غلطیوں اور خامیوں کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ وقار یونس ،کپتان شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ وہ یو اے ای سمیت کسی بھی ٹیم کو آسان نہ لیں۔

یو اے ای کے باؤلرز اچھے ہیں اور پاکستان کے بلے بازوں کو ان کے خلاف سنبھل کرکھیلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

بلے بازوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے وکٹ پر ٹھہرنا ہوگا۔ مینجر انتخاب عالم نے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ بھارت کے خلاف شکست کو بھول جائیں اور ایشیا کپ کے آئند میچز پر فوکس کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن انہیں گراؤنڈ پر اپنی 100فی صدصلاحیتوں کا مظاہرہ اور اعتماد رکھنا چاہئے۔ شاہد آفریدی نے بلے بازوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں سب سے زیادہ ان پر ذمہ داری ہے اگر وہ اچھا سکور کریں گے تو پاکستانی باؤلرز کیلئے مخالف ٹیم کو آؤٹ کرنے میں آسانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :