اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ، 20 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق،کھلاڑیوں کی آمد 6 مارچ سے شروع ہوگی
پیر 29 فروری 2016 13:51
اسلام آباد ۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) اسلام آباد میں رواں ماہ شروع ہونے والی اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے چھ ممالک کے کھلاڑیوں کی آمد 6 مارچ سے شروع ہوگی۔ پاکستان ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ دونوں ایونٹس میں 20 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق ایشین ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو دو جونیئر ایونٹ کی میزبانی دی ہے۔
اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ 7 سے 13 مارچ جبکہ دوسرا ایونٹ 14 سے 20 مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ پہلی لیگ میں آٹھ جبکہ دوسری لیگ میں 11 غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔(جاری ہے)
دونوں ایونٹس میں برطانیہ، سری لنکا، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور بھارت کے مرد خواتین کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد 6 مارچ سے شروع ہو جائے گی۔
خالد رحمانی نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن نے ہمیں دونوں ایونٹس کیلئے 12 وائلڈ کارڈ انٹری کی اجازت دی ہے۔ سیکریٹری نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو دو بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی خوش آئند بات ہے، اس سے پاکستان میں بین الاقوامی مقابلے بحال ہوں گے۔ امید ہے کہ پاکستان میں دیگر ٹینس کے مقابلے بھی بہت جلد بحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ملائیشین کھلاڑی وی وائی شین کو وائلڈ کارڈز کے ذریعے اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ ملائیشین کھلاڑی نے دوسری لیگ میں باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کی ہے تاہم پہلی لیگ میں وہ شرکت نہ کر سکے جس کی وجہ سے انہوں نے فیڈریشن کو درخواست دی ہے کہ انہیں وائلڈ کارڈ جاری کیا جائے تاکہ وہ پہلی لیگ میں بھی شرکت کر سکیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.