محمد عامر کے سپیل نے وسیم اکرم کو اپنے ماضی میں پہنچا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 فروری 2016 13:23

محمد عامر کے سپیل نے وسیم اکرم کو اپنے ماضی میں پہنچا دیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29فروری2016ء )فاسٹ باؤ لر محمد عامر کی ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف شاندار باؤلنگ نے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو اپنا ماضی یاد دلا دیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نوجوان فاسٹ باؤلر کے بھارتی ٹاپ آرڈر کو کیے گئے ان سوئنگر کو دیکھ کر انہیں بھی 1992ء میں کیا گیا اپنا سپیل یاد آگیا جب وہ بھی اسی طرح تیزی سے گیند اندر لاتے تھے۔

وسیم اکرم کے مطابق محمد عامر ہمیشہ سے ایک سپیشل ٹیلنٹ تھا ،وہ جتنا کھیلتا جائے گا اتنے ہی اسے مسلز مضبوط ہوں گے اور مزید خطرناک باؤلر بنے گا،اگر عامر کے 5سال ضائع نہ ہوئے ہوتے تووہ اب تک دنیا کے ٹاپ 3باؤلرز میں سے ایک ہوتا ،ہر ایک نے عامر کے اس سپیل کی تعریف کی جو اس کے اعتماد اور کھیل کے لیے ضروری تھا۔