زیارت، مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق

پیر 29 فروری 2016 13:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء ) زیارت کے علاقے سنجاوی میں مسلح افراد نے ٹرک پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ سنجاوی کے علاقے بگاو میں پیش آیا ، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ٹرک پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی اور فرا رہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا،لیویز فورس نے لاش ضروری کارروائی کے لئے مقامی ہسپتال پہنچا دی۔ دوسری جانب ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت پر لواحقین اور علاقے کے لوگوں نے سنجاوی، لورالائی روڈ احتجاجا بلاک کردی اور واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :