قومی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول ایشین انڈر 21 سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

پیر 29 فروری 2016 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء)قومی ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا میں شیڈول ایشین انڈر 21 سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کریگی ‘ ایونٹ یکم سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا ۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں محمدثاقب، حارث طاہر اور عبدالرحیم ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم کا چناؤ میرٹ پر کیا گیا ہے، ہمارے کیوئسٹس کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے، امید ہے کہ وہ چمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کیوئسٹس ان دنوں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کراچی میں جاری 41 ویں قومی سنوکر چمپئن شپ میں تجربہ کار کیوئسٹس کے ساتھ کھیل رہے ہیں جس کا انہیں بہت فائدہ ہو گا۔