عالمی ٹیبل ٹینس: مینز ایونٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

پیر 29 فروری 2016 12:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جانے والی عالمی ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کی مردوں کی ٹیم نے فورتھ ڈویڑن کے گروپ ایم میں مالدیپ کو3-1سے شکست دے دی جبکہ خواتین کی ٹیم تھرڈ دویڑن کے گروپ(کے) میں ایران کے ہاتھوں 3-0 کی ناکامی سیدوچار ہوئی، مردوں کے مقابلے میں پاکستان کے فیصل علی کو مالدیپ کے احمد موسی کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا ان کو11-7،12-10،11-7،11-8سے شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

عاصم قریشی نے اپنے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی،انہوں نے محمد نسیم اور احمد موسی کو ہرایا۔ شجاعت علی نے ایس حسین کو شکست دی، خواتین کے میچ میں ایرانی کھلاڑیوں نے پاکستان کی شبنم بلال، راحیلہ کاشف اورملیحہ خورشید کو شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی کار کردگی خاصی مایوس کن دکھائی دی، دفاعی چیمپئن چین کی مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے اتوار کو اپنے پہلے میچ میں یونان کو 3-0سے ہرا دیا۔ چین کے ڑو ڑن نے یونان کے قرینگھا کلینی کوس کو ہرا دیا جبکہ ان کی ٹیم کے ساتھیوں جیکی اور فارن ڑین ڈونگ نے اپنے متعلقہ مد مقابلوں سگورو الوس لونس اور گیانس پانا جیوٹس کو 3-0اور 3-1سے ہرا دیا۔

متعلقہ عنوان :