ایشیا کپ میں بنائی گئی پچز ٹی 20کیلئے موزوں نہیں ، دھونی کی شدید تنقید

پیر 29 فروری 2016 12:51

ایشیا کپ میں بنائی گئی پچز ٹی 20کیلئے موزوں نہیں ، دھونی کی شدید تنقید

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ایشیا کپ کے دوران میر پور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم کی پچوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچز ٹی20 کرکٹ کے لئے موزوں نہیں ہیں۔ ان کنڈیشنز میں بیٹسمینوں کو محتاط ہوکر کھیلنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لو اسکورنگ میچ ہورہے ہیں جو اچھی بات نہیں ہے۔ ٹیموں کو ایک سو سے کم اسکور پر آؤٹ ہونا ٹھیک نہیں ہے۔ ٹی 20 میچوں کا مزہ اسی وقت ہوتا ہے جب130،140 رنز بن جائیں۔ دھونی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچ میں بھی گھاس والی وکٹ تھی جس پر ٹاس کی اہمیت زیادہ تھی۔ہمیں آسٹریلیاکی پریکٹس کام آئی ورنہ حالات بیٹنگ کے لئے ساز گار نہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :