بھارتی کرکٹر روہت شرما کی ایشیا کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک

محمد عامر کی تیز گیند پر زخمی ہوگئے تھے ، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا

پیر 29 فروری 2016 12:43

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) پاکستان کے فاسٹ باوٴلر محمد عامر کی تیز گیند پر زخمی ہونے والے ہندوستانی بلے باز روہت شرما کی ایشیا کپ کے اگلے میچوں میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

محمد عامر کی پہلی ہی گیند بائیں پاوٴں کے انگوٹھے پر لگی تھی جس پر آؤٹ کے لیے کی جانیوالی اپیل کو امپائر نے مسترد کردیا تھا تاہم اگلی ہی گیند پر محمد عامر نے ان کو پویلین بھیج دیا تھا۔ روہت شرما کیپاوٴں کا ایکسرے کیاگیا اور میڈیکل رپورٹ کیبعد ان کے اگلے میچوں میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ہندوستان ایشیا کپ میں اپنا اگلا میچ منگل کو سری لنکا کیخلاف کھیلے گا۔ایشیا کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر ہندوستانی ٹیم دوکامیابیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

متعلقہ عنوان :