پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کیلئے بیش قیمت تحفہ ہے، رانا محمد افضل خان

پیر 29 فروری 2016 12:11

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 29 فروری۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی 64 رانا محمد افضل خان نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کیلئے بیش قیمت تحفہ ہے اس کی تکمیل سے پاکستان کی جغرافیائی ،معاشی اور دفاعی اہمیت کئی گنامزید بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کی صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ پورے خطے کے عوام کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی،اقتصادی راہداری منصوبہ پر سیاست چمکانے والے ملک دشمنی پر اتر آئے ہیں،حکومت کی طرف سے اکنامک کاریڈور پر ضروری پیشرفت جاری رہے گی،2016 پاکستان میں معاشی و اقتصادی انقلاب کا سال ہے۔

جاری بیان میں رانا محمد افضل نے مزید کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنے وعد وں کی تکمیل کیلئے جدوجہد کررہی ہے ،حکومت عوامی مسائل سے آگاہ ہے ،عوام کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی سطح پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما رانا محمدافضل نے کہاکہ عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے، وزیراعظم میاں نوازشریف نے عام انتخابات سے قبل جو وعدے کئے ان کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں،حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے ملک کو درپیش مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،اپوزیشن جماعتوں کو حکومتی منصوبوں کی مخالفت کے علاوہ عوام کے مسائل پر بات کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :