بی جے پی کے بعدکانگریس بھی پاک بھارت میچ رکوانے کیلئے میدان میں آگئی ،19مارچ کودھرم شالا میں میچ نہیں ہونے دینگے،بڑے پیمانے پر دھرنے اور جلوس نکالے جائیں گے ،کانگریس رہنماکی دھمکی
اتوار 28 فروری 2016 23:08
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے بعد اپوزیشن جماعت کانگریس بھی پاک بھارت میچ رکوانے کیلئے میدان میں آگئی اوردونوں ممالک کے درمیان میچ کے خلاف بڑے پیمانے پر دھرنے اور جلوس نکالنے کی دھمکی دیدی جس کے بعد دھرم شالا میں پاک بھارت میچ خطرے میں پڑ گیا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما سکھو ندر سکھو کا کہنا ہے کہ 19مارچ کو ورلڈ کپ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دھرم شالا میں نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے دھرم شالا میں پاک بھارت میچ کے خلاف احتجاج کرنے اور دھرنے دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔کانگریس کی دھمکی کے بعد دھرم شالا میں پاک بھارت میچ خطرے میں پڑ گیا ہے ۔ ادھر وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے خلاف بہت دباؤ ہے ۔ ویریھدرا سنگھ نے کہا کہ بھارتی بورڈ اور حکومت دھرم شالا میں میچ نہ کرائے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.