آرمی چیف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل آسٹن کی الوادعی ملاقات، افغان مصالحتی عمل کو سراہا گیا،جنرل آسٹن نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے،آئی ایس پی آر، خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں،جنرل آسٹن

اتوار 28 فروری 2016 20:38

آرمی چیف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل آسٹن کی الوادعی ملاقات، ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے الوادعی ملاقات کی جس میں افغان مصالحتی عمل کو سراہا گیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے الوادعی ملاقات کی۔

۔ملاقات میں افغان مصالحتی عمل کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ افغان مفاہی عمل میں جنرل آسٹن کا کردار قابل ستائش ہے ۔جنرل لائیڈ آسٹن نے آپریشن ضرب عضب میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کامیابیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ۔آرمی چیف نے قیام امن کے لئے جنرل آسٹن کی کوششوں کو سراہا۔جنرل آسٹن نے کہا کہ پاکستان کے دوروں میں آرمی چیف کی شاندار میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنرل آسٹن نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔