سعودی عرب میں ”شمال کی گرج“فوجی مشقوں کا آغاز،پاکستان سمیت متعدد ممالک کے فوجی دستوں کی شرکت
اتوار 28 فروری 2016 20:15
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) سعودی عرب کے شمال میں "رعد الشمال" (شمال کی گرج) کے نام سے فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا،مشقوں میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کے فوجی دستے شرکت کررہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمال میں "رعد الشمال" (شمال کی گرج) کے نام سے فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے ۔ مشقوں میں جن ممالک کے فوجی دستے شرکت کر رہے ہیں ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، سینیگا، سوڈان، کویت، مالدیپ، مراکش، پاکستان، چاڈ، ترکی، تیونس، کوموروس، جبوتی، سلطنت عما، قطر، ملائیشیا، مصر اور موریتانیا۔
ان کے علاوہ خلیجی ممالک کی مشترکہ "درع الجزہرہ" فورس بھی مشقوں میں شریک ہے۔افواج کی تعداد اور مشقوں کے لیے مختص وسیع علاقے کے لحاظ سے "شمال کی گرج" کو دنیا میں سب سے بڑی مشقوں میں سے ایک شمار کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان مشقوں کو علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور توجہ حاصل ہے۔(جاری ہے)
شمال کی گرج مشقوں میں غیرسرکاری فورسز اور دہشت گرد جماعتوں کے ساتھ نمٹنے کے طریقہ کار کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز ہے جب کہ روایتی آپریشنوں کے نمونے سے نسبتا کم شدت کی کارروائیوں کی جانب منتقلی کی تربیت پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔
ان کے علاوہ مشقوں میں فورسز کو طویل مسافت اور مدت کی مختلف شکلوں میں کام کرنے کی تربیت بھی دی جارہی ہے۔یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب کہ خطے کو دہشت گرد دھمکیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی اور امن و امان کے عدم استحکام جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.