سابق صدر آصف علی زرداری کا شوال میں شہید ہونے والے بہادر سپاہیوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت ، قوم کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عظیم قربانی دی ہے،تعزیتی بیان

اتوار 28 فروری 2016 20:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شوال میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے بہادر سپاہیوں کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عظیم قربانی دی ہے۔ ان لوگوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت کا درجہ پایا اور انہوں نے قربانی اس لئے دی تاکہ پاکستانی قوم امن سے رہ سکے۔ سابق صدر نے شہیدوں کی ارواح کے لئے اعلیٰ درجات اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :