ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی :پانچویں مقابلے میں بنگلہ دیش کا سری لنکا کو جیت کیلئے 148رنز کا ہدف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 فروری 2016 20:03

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی :پانچویں مقابلے میں بنگلہ دیش کا سری لنکا کو جیت ..

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28فروری2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے پانچویں مقابلے میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 148رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ میر پور میں جاری میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس وقت انتہائی غلط ثابت ہوتا دکھائی دیا جب دونوں اوپنر ز مٹھن اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

26کے مجموعی سکور پر جب مشفیق الرحیم بھی پوویلین لوٹے تو بنگلہ دیش کی کشتی ڈولتی محسوس ہونے لگی تاہم اس موقع پر صابر رحمان نے شکیب الحسن کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کے لیے 82قیمتی رنز جوڑے ، صابر54گیندوں پر 10چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 80رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ شکیب الحسن کی اننگز کا اختتام 32کے انفرادی سکور پر ہوا۔متحدہ عرب امارات کیخلاف مرد میدان رہنے والے محمود اللہ ریاض نے 12گیندوں پر 23رنز سکور کرکے میزبان ٹیم کے مقررہ بیس اوورز میں 147رنز تک پہنچنے میں مدد دی ۔سری لنکا کی جانب سے چامیرا نے 3اور کولاسیکرا اور میتھیوز نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔