پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات کا چھٹا دور(کل) واشنگٹن میں ہو گا،دفاع سمیت6 شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور ہو گا، پاکستان کو مذاکرات سے اچھے نتائج کی امید ، پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ جان کیری کریں گے

اتوار 28 فروری 2016 18:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) پاکستان اور امریکا کے مابین سٹریٹجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور(کل ) پیر کو واشنگٹن میں ہو گاجس میں دفاع سمیت6 شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور ہو گا، پاکستان کو مذاکرات سے اچھے نتائج کی امید ہے،امریکی وزیر خارجہ سے مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے۔

(جاری ہے)

تذویراتی مذاکرات 6 شعبوں میں تعاون پر مبنی ہیں، جن میں دفاع، اقتصادی تعاون، توانائی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، انسداد دہشت گردی، تذویراتی استحکام اور جوہری عدم پھیلاوٴ شامل ہیں۔

موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سٹریٹجک ڈائیلاگ کا یہ تیسرا سالانہ اجلاس ہو گا۔ پاکستانی وفد میں شامل وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے واشنگٹن میں سنٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے اچھے مواقع پیدا ہوں گے۔