بورڈ حکام کے دباؤ پر ٹی ٹونٹی فارمیٹ کو خیر آباد کہا:مصباح الحق

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 فروری 2016 17:52

بورڈ حکام کے دباؤ پر ٹی ٹونٹی فارمیٹ کو خیر آباد کہا:مصباح الحق

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28فروری2016ء )قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بورڈ حکام کے دباؤ پر ٹی ٹونٹی فارمیٹ کو خیر آباد کہا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ ابھی ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن پی سی بی حکام نے انہیں اس فارمیٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے پر مجبور کیا ،بورڈ حکا م کا خیال تھا کہ ٹی ٹونٹی میں اب نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملنا چاہیئے جب کہ ان کا خیال تھا کہ اگر کھلاڑی کی فارم اچھی ہو اور مکمل فٹ ہو تو زیاد ہ عمر سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔