ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، روہت شرما فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پاؤں پر لگنے سے زخمی ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 فروری 2016 17:45

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، روہت شرما فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پاؤں پر ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28فروری2016ء ) بھارتی ٹیم کے اوپننگ بلے باز روہت شرما پاکستان کیخلاف میچ میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پاؤں پر لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھارت کی اننگز کا پہلا ہی گیند ان سوئنگ یارکر کی اتھا جو27سالہ روہت شرما کے پاؤں پر لگا ۔

(جاری ہے)

ہندوستانی ڈریسنگ روم سے سامنے آنے والی خبروں کے مطابق روہت شرما کو بغیر سہارے چلنے میں شدید تکلیف کا سامنا ہے جس پر ان کا ایکسرے بھی کروایا گیا تھا تاہم انکی رپورٹس کلیئر آئیں۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اوپنر کی سری لنکا کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک نظر آرہی ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کیخلاف میچ میں ریگولر اوپنر شیکھر دھون کے زخمی ہونے پر اجنکے رہانے نے اننگز کا آغاز کیا تھا ۔