انٹر بورڈ سپورٹس گالا ، مردان کی حسینہ نے دو گولڈ میڈل جیت لئے

اتوار 28 فروری 2016 17:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) آل پاکستان بورڈ سپورٹس گالا میں مردان کی ایتھلیٹ حسینہ ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈل جیت لئے اسلام آباد میں ہونے والے مقابلوں میں حسینہ نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اور سابق نیشنل ہاکی پلیئر آسیہ نور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حسینہ جو مردان بورڈ کی بہترین ایھیلٹ ہونے کے ساتھ شاٹ پٹ میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا حسینہ اس سے قبل کے پی انٹر ڈسٹرکٹ ، کے پی انٹر ریجنل اور انٹر کالجز مقابلوں میں بہترین کھلاڑی قرار پائی تھیں انہوں نے کہا کہ مردان کی گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ سب چیئر مین مردان بورڈ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی سپورٹ سے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ منعقد کئے گئے اور انہوں نے ان مقابلوں میں کیلئے تیاری کی ، انہوں نے کہا کہ مردان نے ہاکی میں سلور میڈل اپنے نام کیا اور بہترین کارکردگی پر انہیں پاکستان سپورٹس بورڈ ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کیاگیا ہے یہ ٹیم قومی مقابلوں میں شرکت کریگی انہوں نے بتایا کہ پاکستان بورڈ ہاکی ٹیم میں مردان کی سجیلہ ، سلمیٰ ، حراء ، مدیحہ اور ہما کا بھی انتخاب ہوا ہے مردان بورڈ نے گرلز بیڈمنٹن ایونٹ میں برانز میڈل جیتا ان کھلاڑیوں میں عروج علی ، آمنہ علی اور عائشہ سلیم شامل تھیں ، عروج کا انتخاب پاکستان بیڈمنٹن بورڈ ٹیم میں بھی ہوا ہے جوبڑا اعزاز ہے اور اس کاکریڈٹ بھی چیئر مین بورڈ کو جاتا ہے ۔