کرپشن پاکستان مہم سے ہی قیام پاکستان کے مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں ،صابراعوان

قوم کے ڈھائی سو ارب ڈالر بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو بے نقاب کر یں گے،امیر جماعت اسلامی پشاور کا تقریب سے خطاب

اتوار 28 فروری 2016 17:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاو روسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا کہ کرپشن سے بڑھ کر قومی سلامتی کے لیے اور کوئی خطرہ نہیں ہے کرپشن فری پاکستان مہم کے ذریعے عوام کو اس ناسور کے خلاف منظم کریں گے اور ملک میں موجود کرپٹ نظام سے عوام کو نجات دلائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ہیڈکوارٹر المرکز اسلامی میں ضلعی اجتماع ارکان سے خطاب میں کیا ۔

اس موقع پر مرکزی رہنما جماعت اسلامی پروفیسر محمد ابراہیم خان ، صوبائی رہنما ڈاکٹر اقبال خلیل ، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حنیف اللہ ،سمیع اللہ ترابی ، فضل اللہ داؤدزئی ، جسٹس (ر) غلام محی الدین اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔اجتماع ارکان میں ضلعی صدر جے آئی یوتھ حمیداللہ نے یوتھ ممبرشپ مہم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ، شعبہ تنظیم ناظم فضل اللہ داؤزئی نے شعبہ تنظیم کی رپورٹ پیش کی اور دیگر ذمہ داران نے بھی اپنے اپنے شعبہ کی رپورٹس اجتماع ارکان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے صابرحسین اعوان نے کہاکہ ملک کے ڈھائی سوارب ڈالر بیرون ملک منتقل کیئے گئے ہیں یہ سرمایہ عوام کے خون پسینے کی کمائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے ملک گیر سطح پر کرپشن فری پاکستان مہم کا آغاز کر رہی ہے اور ہم عوام کو یہ پیغام دینے جارہے ہیں کہ اگر عوام چاہیں گے تو اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔

ملک جن مسائل اور مشکلات میں گھیراہوا ہے اس کی جڑیں کرپشن ، بدعنوانی اور اقربا پروری میں موجود ہیں ۔ظلم و زیادتی کے موجودہ نظام کی سب سے بڑی وجہ کرپٹ حکمران ٹولہ ہے اور کرپشن اوپر سے ہی نیچے کی طرف آرہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکمران طبقہ لوٹی ہوئی دولت واپس کر دے تو پاکستان کے تمام قرضے ختم ہو سکتے ہیں اور پاکستانی معیشت بہتر ہو سکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پشاور میں کرپشن کے خلاف مہم بھر پور طریقے سے چلائیں گے ہم اس مہم میں عوام کو شامل کرنے کے لیے عوامی عدالتیں ، سمینار ، آگاہی ورک اور چوکوں میں احتجاجی کیمپ لگا کر عوام کو کرپشن کے خلاف جمع کر نیگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی کرپشن کا خاتمی از خود ضروری ہے پاکستان کے 18کروڑ عوام کرپشن فری پاکستان کے خواہاں ہیں اور دیگر جماعت اسلامی انشاء اللہ اس حوالے سے پھر پور تحریک چلائے گی ۔