اقلیتی ونگ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کا اجلاس 2 مارچ کو پشاور میں طلب

اتوار 28 فروری 2016 17:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد اقبال خلیل نے اقلیتی ونگ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کا اجلاس 2 مارچ کو المرکز اسلامی پشاور میں طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اقلیتی ونگ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے آرگنائزر سابق ممبر قومی اسمبلی پرپرویز مسیح اقلیتوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے ۔ اور اقلیتی کنونشن کے تیاریوں کا جائزہ بھی لیاجائے گا۔ اجلا س میں اقلیتی ونگ کے تمام ذمہ داران کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔