اختلافات رائے جمہوریت کا نہ صرف حسن بلکہ ارتقاء کی بنیادی اکائی بھی ہے،افتخارعلی مشوانی

اتوار 28 فروری 2016 17:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) ڈیڈک کمیٹی مردان کے چئیرمین و ضلعی صدارت کے اُمیدوار افتخار علی مشوانی ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے طفیل انجم نے کہا ہے کہ اختلافات رائے جمہوریت کا نہ صرف حسن بلکہ ارتقاء کی بنیادی اکائی بھی ہے۔ کہ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کے ویژن کے سپاہی اور امین ہیں۔ انٹرا پارٹی الیکشن سے تحریک انصاف کو نیا اعتماد اور ولولہ ملے گا۔

پارٹی کارکن تحریک انصاف کیساتھ مخلص قیادت کے انتخاب کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملک آباد میں پی کے 28 کے کارکنوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی ترجمان خطاب بادشاہ، اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل مردان ملک شوکت ، امان اللہ خان ماموند اور احمدی سجاد نے بھی خطاب کیا۔ضلعی صدارت کے اُمیدوار افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں مفاد پرستوں کو شکست دے کر تحریک انصاف کو بچائیں گے۔اُنہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار آدا کریں۔

متعلقہ عنوان :