شیرین محل کرکٹ کلب نے انصاف انٹر کلب ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 28 فروری 2016 17:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں جاری پہلے انساف انٹر کلبز کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں شیرین محل کلب نے ملک سپورٹس کلب کو 4وکٹوں سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جانیوالے دوسرے سیمی فائنل میچ میں شیرین محل کلب کے کپتان نے ٹا س جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ملک سپورٹس کلب نے مقرررہ اوورزمیں153رنز بنائے ،جسمیں فواد علی نے41،خرن شہزاد نے 17اورشہزاد نے 17رنز سکور کئے ۔شیرین محل کی جانب سے ظاہر شاہ اور افتاب خان نے تین تین اورشیرازخان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں شیرین محل کلب نے مطلوبہ ہدف 24.1اوورزمیں6وکٹوں کے عوض حاصل کیا۔عمران خان نے51،سعید خان نے 39اور محسن نے 36رنز سکور کئے۔ملک سپورٹس کلب کی جانب سے کامران خان نے 3،ساجد خان نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اسی طرح شرین محل نے 4وکٹوں سے میچ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :