فیصل آباد، جواء کھیلتے ہوئے 6جواری گرفتار رقم برآمد

اتوار 28 فروری 2016 17:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) پولیس نے تاش پر جواء کھیلتے ہوئے 6جواریوں کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی ہوئی رقم برآمدکرلی ،5 قمار بازی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج آن لائن کے مطابق سی پی او فیصل آبادافضال احمد کوثرکی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ غوثیہ چوک سی بلاک ریڈ کرتے ہوئے تاش پر شرط لگا کر جواء کھیلتے ہوئے 06افراداسلم،ارشد ،محمد ارشد،صغیر احمد ،زین الحسن اور لیاقت کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے6030روپے برآمدکرلیے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر187/16جرم5 قمار بازی آرڈیننس کے تحت تھانہ بٹالہ کالونی میں درج رجسٹر کر لیا۔ سی پی اوفیصل آباد نے تمام ایس ایچ اوزکو جواء مافیا کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ جواریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ معاشرے میں جواء جیسی بیماری کو ختم کیا جاسکے کیونکہ جواء بہت سے جرائم کی جڑ ہے ۔تمام ایس ایچ او ز دن رات محنت کریں تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

متعلقہ عنوان :