پنجاب میں شرح ترقی میں 8فیصد تک اضافے کا ہدف حاصل کیا جائے گا ،عرفان دولتانہ

اتوار 28 فروری 2016 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ سال 2018تک پنجاب میں شرح ترقی میں 8فیصد تک اضافے کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور صوبے کی معیشت کا حجم بڑھایا جائے گا- 40لاکھ معیاری روز گار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے- صوبے میں 20لاکھ نوجوانو ں کومارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون کی تربیت دی جائے گی-پنجاب کی برآمدات میں ہر سال 15فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ 2018 تک پنجاب میں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کا ہدف 17.5ارب ڈالر مقرر کیا گیاہے-طے کردہ ترقیاتی حکمت عملی پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے گا اور مقررکردہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے دن رات ایک کر دیں گے -پنجاب حکومت نے بروقت گروتھ سٹریٹجی مرتب کی ہے او ردوسرے صوبے بھی اس جانب قدم اٹھائیں گے تو وفاقی حکومت پوری سپورٹ کرے گی کیونکہ ہم وفاق کی مضبوطی اور قومی یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں -پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2018 وژن 2025سے مطابقت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

-انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے تعلیمی فنڈ کے ذریعے ایک لاکھ ایسے ذہین بچے اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں جن کے والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :