قومی ٹیم مینجمنٹ کا یو اے ای کے خلاف میچ میں حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 فروری 2016 16:45

قومی ٹیم مینجمنٹ کا یو اے ای کے خلاف میچ میں حکمت عملی تبدیل کرنے کا ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28فروری2016ء ) ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کا میچ بے حد اہمیت اختیار کر گیاہے ،میر پور کی گرین ٹاپ وکٹ پر اب تک کسی ٹیم کے بلے باز کھل کر نہیں کھیل سکے ہیں جسے دیکھتے ہوئے ٹیم انتظامیہ نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے بیٹنگ کو مضبو ط کرنے فیصلہ دیا ہے ، اس مقصد کے لیے پیر کو شیڈول میچ میں فاسٹ باؤلر محمد سمیع کی جگہ آل راؤنڈ ر انور علی کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں ناقص کاکردگی کے باوجود بلے بازوں کو دوسرے مقابلے میں کمزور حریف کیخلاف اپنی فارم واپس لانے کا موقع دیا جائے گا ۔یاد رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین پیر کو شیڈول ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ شام ساڑھے 6بجے شروع ہوگا۔