پشاور تعلیمی بورڈ نے آل پاکستان بورڈ ز سپورٹس گالا جیت لیا

اتوار 28 فروری 2016 16:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) پشاور تعلیمی بورڈ نے آل پاکستان بورڈ ز سپورٹس گالا جیت لیا اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں پشاور بورڈ نے اوورآل ٹرافی اپنے نام کی 27 بورڈز میں سے پشاور بورڈ اٹھارہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے لاہور پندرہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد بورڈ نو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا مردان اور فیصل آباد بورڈ نے چوتھے نمبر پر رہے سوات اور روالپنڈی بورڈ نے تین پوائنٹس حاصل کئے پشاور بورڈ کی نیشنل چیمپئن ٹیبل ٹینس ٹیم میں کائنات اقراء اور نمرا نے گولڈ میڈل جیتے ان کے ساتھ بوائز ٹیم نے بھی گولڈ میڈل جیتا جبکہ بیڈمنٹن میں دوسری اور ایتھلیٹکس میں پہلی پوزیشن حاصل کی سپورٹس گالا میں ایتھلیٹکس ، بیڈمنٹن ، ہاکی اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے ، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور تعلیمی بورڈ منظر جان کے مطابق کھلاڑیوں نے محنت اور چیئر مین بورڈ کی سپورٹس کے باعث کامیابیاں حاصل کیں انہوں نے بتایا کہ بورڈ کے زیر اہتمام تمام کھلاڑیوں میں کٹس بھی تقسیم کی گئیں اور کھلاڑیوں کی سپورٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :