ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز ز اکیڈمی نے ریسکیو اکیڈمی میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

اتوار 28 فروری 2016 16:33

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈیئر (ر) امیر حمزہ نے گزشتہ روز ایمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو1122)لاہور میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، سربراہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ایمرجنسی سروس 1122 مس دیبا شہناز اختر، رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد اور اکیڈمی کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بریگیڈیئر (ر) امیر حمزہ نے کہا کہ اکیڈمی میں تربیت پانے والے ریسکیورزکیلئے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کا ماحول موجود ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی ریسکیو سروس1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر اسد علی خان نے ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز اکیڈمی بریگیڈیئر (ر) امیر حمزہ کی مثبت کاوش پر خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا میں تمام ریسکیو سٹیشنز پر شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

امیر حمزہ نے کہا کہ پودے ناصرف ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں بلکہ ایسا پُرفضاء ماحول سیکھنے سکھانے کے عمل میں معاون ثابت ہوتا ہے اس حوالہ سے اتوار کو شجر کاری مہم کا آغاز کر دیاگیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں ایمرجنسی سروسز زاکیڈمی کے مختلف مقامات پر500سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :