آزاد کشمیر میں نادرا کے ذریعے فہرستیں بنائی جائیں، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

اتوار 28 فروری 2016 16:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے نادرا کے ذریعے فہرستیں بنائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو یہاں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا چند روز قبل مظفر آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت آل پرٹیز کانفرنس میں بھی تمام جماعتوں کا مطالبہ تھا کہ نادرا کے ذریعے کمپیوٹرائز ووٹر فہرستیں بنائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ووٹ صرف نادرا کے ذریعے ہی نکالے جا سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پالیسی ساز ادارے ا ٓزاد کشمیر میں منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

متعلقہ عنوان :