شجاع خانزادہ حملہ کیس فوجی عدالت بھجوانے کا فیصلہ،فائل ورک مکمل

حملے کا مرکزی ملزم اور سہولت کار قاسم معاویہ گرفتار ،چار ملزمان مقابلے میں مارے جا چکے ہیں

اتوار 28 فروری 2016 16:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ حملہ کیس فوجی عدالت کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، شجاع خانزادہ کے حجرے پر حملے کا مرکزی ملزم اور سہولت کار قاسم معاویہ گرفتار ہے جبکہ باقی چار ملزمان محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب سے مقابلے میں مارے جا چکے ہیں،سابق صوبائی وزیر داخلہ پر حملے کا منصوبہ القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی نے مشترکہ طور پر بنایا تھا۔

اتوار کو سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ حملہ کیس فوجی عدالت کو بھجوانے کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب نے فائل ورک مکمل کر لیا اور صوبائی حکومت اپیکس کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں یہ کیس فوجی عدالت بھجوانے کے لئے منظوری لے گی جس کے بعد شجاع خانزادہ حملہ کیس فوجی عدالت بھجوانے کی سمری وفاقی وزارت داخلہ کوارسال کی جائے گی ، شجاع خانزادہ کی رہائش گاہ پر حملے میں گرفتار ملزم قاسم معاویہ کا تعلق ضلع اٹک کی تحصیل حضرو سے ہے جبکہ اس کیس میں مطلوب چار ملزمان امجد ، فیاض، صدام اور صداقت پنجاب کے علاقے شیرا کوٹ میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ پر حملہ القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کی طرف سے مشترکہ طور پر کروایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :