لاہور‘ ہربنس پورہ میں نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی پرتیزاب پھینک دیا

پڑوسیوں نے کالے جادو کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ‘اہل خانہ‘ لڑکی کی گردن پر تیزاب نہیں پھینکا گیا‘ڈاکٹرز

اتوار 28 فروری 2016 15:51

لاہور‘ ہربنس پورہ میں نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ میں نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان لڑکی پرتیزاب پھینک دیا جبکہ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں نے کالے جادو کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے سلامت پورہ میں رات گئے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 22 سالہ آمنہ پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تیزاب کے باعث لڑکی کی گردن بری طرح جھلس گئی ، اہل خانہ نے فوری طور پر لڑکی کو سروسز ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت تشویش ناک ہے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں نے کالے جادو کے ذریعے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ تیزاب ڈالنے والے افراد کے چہرے ٹھیک سے دیکھ نہیں پائی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کی گردن پر تیزاب نہیں پھینکا گیا ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حتمی میڈیکل رپورٹ آنے میں ابھی کچھ عرصہ لگے گا جس کے بعد ہی بتایا جاسکتا ہے کہ لڑکی کے ساتھ کیا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :