Live Updates

تحفظ نسواں بل کیخلاف عدالت جانے والے کی جے یو آئی حمایت کرے گی، مولانا فضل الرحمان

قانون ہمیشہ معاشرے کے مزاج کے مطابق بنایا جاتا ہے،نئے قانون سے کیا گھر میں تلخیاں دور ہوجائیں گی ؟،مذہب ہمیں محبت سکھاتا ہے ، نئے قانون کے تحت میاں بیوی کے جھگڑے کی عدالتی ریکارڈنگ کی جائے گی ، ہماری شریعت اور آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ایسے متنازعہ قوانین بنائے جائیں جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خطاب

اتوار 28 فروری 2016 15:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحفظ نسواں بل کیخلاف عدالت جانے والے کی جے یو آئی حمایت کرے گی ،سندھ کی سیاست میں حالیہ کامیابی جے یوآئی کے مستقبل کی نشاندہی کرتی ہے۔ کراچی میں سندھ سے جے یوآئی کے نومنتخب نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قانون ہمیشہ معاشرے کے مزاج کے مطابق بنایا جاتا ہے لیکن آج سرمایہ دارانہ نظام کے تحت ترجیحات تبدیل ہوگئی ہیں۔

نئے قانون سے کیا گھر میں تلخیاں دور ہوجائیں گی ؟اپنے خاندانی نظام کو نہیں دیکھا اور برطانیہ کی نقالی کررہے ہیں۔ قران انسان کو احترام بخشتا ہے مگر یہاں انسان کی تذلیل کی جارہی ہے۔ہمارا مذہب ہمیں محبت سکھاتا ہے لیکن نئے قانون کے تحت میاں بیوی کے جھگڑے کی عدالتی ریکارڈنگ کی جائے گی حالانکہ 302 کے مقدمے میں بھی ویڈیو نہیں بنائی جاسکتی کیا ہماری شریعت اور ملک کا آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ایسے متنازعہ قوانین بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان کی قوت بننا ہمارا حق ہے جے یو آئی سب سے بڑی پارلیمانی قوت ہے۔ قیام پاکستان سے آج تک مسلسل سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ سندھ کی بلدیاتی قیادت نے پہلی بار بھر پور کامیابی حاصل کی پہلے اچھا مسلمان بنو اس کے بعد اسلام کے نظام کی بات کرو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :