Live Updates

ملک میں بادشاہت کا نظام رائج، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا آغاز کررہے ہیں،عمران خان

اتوار 28 فروری 2016 15:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی پارٹیوں میں بادشاہت کا نظام رائج ہے، پاکستان میں سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کا ہم آغاز کررہے ہیں۔اتوار کو یہاں رکنیت سازی مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے سوا کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ۔

(جاری ہے)

پارٹی میں میرٹ صرف انٹرا پارٹی الیکشن سے لایا جاسکتا ہے۔ دنیا میں پہلی بار ٹیلی فون کے ذریعے ممبر شپ ہوگی۔ پورے ملک میں 31 مارچ تک رکنیت سازی جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے لوگ حصہ لیں گے ، انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے دوسری پارٹیوں کو الیکشن کا راستہ دکھار ہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹیوں کی مرکزی قیادت پر ہی کرپشن کیسز ہوں تو وہ کبھی بھی احتساب کا نظام نہیں چلنے دیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :