انجمن فیض الاسلام بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کردار ادا کر رہی ہے،صدیق اکبر میاں

اتوار 28 فروری 2016 15:37

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 فروری۔2016ء) انجمن فیض الاسلام کے صدر محمد صدیق اکبر میاں نے کہا ہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو معاشرے میں بھٹکنے ، ممکنہ طور پر جرائم پیشہ افرادکے ہتھے چڑھنے اور بھکاری بننے سے بچانے کیلئے انجمن فیض الاسلام اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بات انجمن فیض الاسلام میں دس سالہ تعلیمی سفر مکمل کرکے فارغ ہونے والے بے سہارا بچوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب صدر انجنئیر عبدالرزاق ،جنرل سیکریٹری راجا فتح خان،تعلیمی کمیٹی کی سربراہ مسز تسلیم منصور اقبال ج ڈپٹی چئیر پرسن میڈم اظہار فاطمہ ، فیض الاسلام بوائز ماڈل سکول کے پرنسپل غلام جیلانی ، کیمپس منیجر محمد اسلم ، اساتذہ اور کلاس نہم کے طلبہ سمیت ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے کلاس دہم کے طلبہ موجود تھے ۔ انھوں نے کہا کہ انجمن فیض الاسلام بچوں کو نہ صرف قیام و طعام کی اعلی سہولیات فراہم کر رہی ہے بلکہ ان کی تعلیم و تربیت کرکے انہیں معاشرے کا مفید شہری اور باعمل مسلمان بنانے میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :