کرپشن فری بلوچستان میں خواتین طالبات سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے، مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 28 فروری 2016 15:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کرپشن فری بلوچستان میں خواتین طالبات سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے کرپشن نے ہرطبقے کو متاثر کیا ہے بدعنوان عناصر کی وجہ سے آج ہم چارو ں طرف سے مشکلات اور پریشان میں گِر گیے ہیں مگر کرپٹ مافیا کرپشن میں مسلسل اضافہ کرتے ہوئے ملک کے سیاہ وسفید کے مالک بن گیے ہیں جماعت اسلامی خواتین پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی ”احیائے تہذیب اسلامی “مہم ہماری اقدار ،ہمارا سرمایہ کے سلوگن کے تحت آغاز کیا ہے جو خوش آئند ہے نوجوان نسل اور عوام الناس میں انفرادی اور اجتماعی حیثیت میں اس شعوراور احساس کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے کہ ہماری اقدارہی ہمارا سرمایہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے احیائے تہذیب اسلامی کے حوالے جماعت اسلامی خواتین ضلع کوئٹہ کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی خواتین کی رہنما ئی کرتے ہوئے درس قرآن شبانہ انجم دیا مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان اقدار ،مسلم نوجوانوں کی غیرت حیا ء پر انٹر نیٹ اور کیبل نیٹ ورک کے استعمال و دیگر ذرائع سے جو ضربیں لگائی جا رہی ہیں ان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بڑی تیزی سے خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں ۔

ہماری نوجوان نسل شرم وحیاء سے دور اور بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے اور ان کے اخلاق میں بگاڑ پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارا خاندانی نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ معاشرے میں ان خرابیوں کی اصلاح کے لیے کوشش کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بحیثیت مسلمان ہم اپنی نسلوں کو ناصرف ان خرابیوں سے بچا سکیں بلکہ بہیرین تعلیم و تربیت کے ذریعے اپنی نوجوان نسل کو فحاشی و عریانی کے طوفان کے خلاف لڑنے کی طاقت اورحوصلہ مہیا کر سکیں اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے سے اپنی تہذیب و ثقافت سے نا صرف انہیں جوڑ سکیں بلکہ ان کو معاشرے کا کار آمد فرد بنا سکیں اصلاح معاشرہ کی جدوجہد میں خواتین اورنوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :