کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے مختلف چھاپوں کے نتیجے میں 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 28 فروری 2016 15:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے مختلف چھاپوں کے نتیجے میں 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے دو کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں رضوان بھیا اور خرم شامل ہیں۔اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں سرچ آپریشن کے دوران 11ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور کچی شراب برآمد ہوئی ہے۔سہراب گوٹھ میں پولیس نے کاروائی کرکے 2 منشیات فروش معین الدین اور ایاز علی کو گرفتار کرلیا۔رضویہ میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :